The Latest news, Breaking and analysis about Pakistan,Cricket,entertainment and columns on social issues.
پی ایس ایل کے بہترین بلےباز
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) باؤلرز کے لئے مشہور ہے ، لیکن کچھ بلے باز ایسے ہیں جو اس رجحان کو متاثر کرنے میں کامیاب کیا ہے اور ایونٹ کی تاریخ کے سب سے اوپر رن گیٹرز ہیں ، پاکستان اسٹار بلے باز بابر اعظم فہرست میں سرفہرست ہیں۔
بابر اعظم •
2016-2021 سے لیگ کے تمام چھ ایڈیشن میں ، جدید دور کے عظیم بلےباز بابر ، جو کراچی کنگز کے لئے کھیلتے ہیں ، 43.12 کی اوسط سے 58 میچوں میں 2،070 رنز کے ساتھ رن اسکورر ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 90 ناٹ آؤٹ ہے اور ان کی 21 ففٹیاں ہیں۔
بلے باز آئندہ پی ایس ایل 2022 میں اپنی رن ٹیلی کو بڑھانے کے لئے تیارہونگے
کامران اکمل •
اس فہرست میں دوسرا پشاور زلمی کے اوپنر اور وکٹ کیپر کامران اکمل ہے ، جنہوں نے 136.84 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 69 میچوں میں 1،820 رنز بنائے ہیں۔ ان کی سینچریوں کی تعداد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ ہے، انھوں نے 11 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ اور ان کا بہترین اسکور107 ناٹ آؤٹ ہے۔ انھوں نے تین سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔
شعیب ملک •
تیسرا سب سے زیادہ رن اسکورر شعیب ملک ہے ، جنہوں نے 32.19 کی اوسط سے 61 میچوں می1،481 رنز بنائے اور ان کے کریئر میں 9 ففٹی بھی شامل ہیں۔اور اپنے 128.11 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ہمیں کھیلے ہوئے نظر آئے ہیں۔
شین واٹسن •
بہترین رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھا نمبر آسٹریلیا کے شین واٹسن کا ہے ، جو 2020 کے ایڈیشن ،کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں ، انھوں نے 46 میچوں میں 1،361 رنز بنائے۔
فخر زمان
جبکہ پانچواں نمبر بائیں ہاتھ کے فخر زمان کا ہے۔ جنہوں نے 50 میچوں میں 1,351 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ133.49 اور بہترین اسکور 94 کا ہے۔
محمد حفیظ •
چھٹے نمبر پر پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ ہیں۔انھوں نے 58 میچوں کی 55 انگز میں 1273 رنز بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 98 ناٹ آوٹ ہے اور اوسط 27.08 کی ہے۔
سرفراز احمد •
ساتواں نمبر پر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے۔وہ گلیڈی ایٹر کے بھی کپتان ہیں۔ان کے 1189 رنز ہیں اور ان کی اوسط 31.28 کی ہے۔وکٹ کیپر کا اسٹریک ریٹ 128.26 جبکہ بہترین اسکور 81 ہے۔
رایلی روسو •
اس لسٹ میں آٹھواں نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے رایلی روسو ہیں۔انھوں نے 134 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1139 رنز بنائے ہیں۔ان کی اوسط 30.78 ہیں۔انھوں نے ایک سینچری بھی بنا رکھی ہے۔
احمد شہزاد •
نویں نمبر پر احمد شہزاد ہیں اور ان کے پی ایس ایل میں 1077 رنز ہیں ان کی اوسط 26.26 کی ہے اور بہترین اسکور 99 ہے۔وہ پچھلے سیزن سے کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔
لیوک رونچی •
وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے پاکستان سپرلیگ کے تین سیزینز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی وہ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ترین بلے باز اور وکٹ کیپر اس میں سے ایک ہے۔
رونکی نے پی ایس ایل کریئر میں 31 میچوں میں42۔36 کی اوسط سے 1020 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائک ریٹ 12۔166 کا تھا اور ان کا بہترین اسکور ناقابل شکست 94 رنز ہے۔
پاکستان سوپر لیگ سیزن تھری میں اسلام آباد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس سال چیمپئن بھی بنوایا۔
پی ایس ایل سیزن تھری میں کارکردگی تو شاندار تھی ہی لیکن اس کے بعد بھی انھوں نے اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا اور سیزن 4 اور سیزن 5 میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔اور اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنی ٹیم کو کئ میچز جتواۓ۔
No comments:
Post a Comment